مردان: کمسن بچے کیساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار

مردان (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ پارہوتی پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی، کمسن بچے کیساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ امان الحق ولد نور حسن سکنہ باجوڑ حال محب روڈ حبیب اللہ کالونی نے اپنے کمسن بیٹے سدیس کیساتھ بد فعلی کرنے کی رپورٹ برخلاف علی رحمن ولد عمر غنی سکنہ پارہوتی تھانہ پارہوتی میں درج کی تھی جس کا ڈی پی او سجادخان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کے لئےڈی ایس پی سٹی سرکل بشیر احمد یوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ او پار ہوتی لطیف خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنھوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمر غنی کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں