آئی ایس آئی کا جعلی افسر بن کر سی ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر کو دھمکیاں‌ دینے والا گرفتار

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) سماجی شخصیت اور سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صوبائی صدر کو سی ڈی اے اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فون پر آئی ایس آئی کا جعلی آفیسر بن کر دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا, تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ کا اندراج, وفاقی پولیس نے ڈیرہ پہنچ کر سرکاری مہمان بنالیا. تفصیلات کے مطابق سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صوبائی صدر اورسماجی شخصیت کو اعلیٰ عسکری حکام کی قربت راس نہ آئی اور ایک ڈرائیور کیلئے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا گلے پڑ گیا. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کئیرز ڈائریکٹوریٹ آف کیئر 1122 کیپٹل ہسپتال نے 25 ڈی ٹیلیگراف ایکٹ , 506 , 186/506, 170/353 پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرائی کہ فیصل علی سیال نے اسے آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل مظہر شیرازی بن کر کال کی اور سی ڈی اے کے ڈرائیور عدنان قادر کو ان کہ مرضی کے مطابق سہولیات اور چھوٹ دینے بصورت دیگر اغوائیگی اور جانی نقصان سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں, وفاقی پولیس نے مقدمہ کے اندراج اور ابتدائی تفتیش کے بعد ڈیرہ پہنچ کر تھانہ کینٹ پولیس کی وساطت سے سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صوبائی صدر کو سرکاری مہمان بنا لیا. واضح رہے کہ موصوف نے پاک فوج کے مقامی افسران کے ہمراہ سماجی خدمات اور این جی اوز کی وساطت سے شہرت پائی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں