بلوچستان کے بعد وزیراعلی پنجاب کا بہاولپور کا سرپرائز دورہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بلوچستان سے واپسی پر اچانک بہاولپور پہنچ گئے۔ زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کا بغیر پروٹوکول دورہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہسپتال میں بننے والے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کے منصوبے کا معائنہ کیا اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر میں زیرعلاج بچوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زیر علاج بچوں کے لواحقین سے طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ایک بچی نے کہا کہ سر! میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ ایک بچی کا مطالبہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے بچی کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بہاولپور کیلئے 90 کروڑ روپے کے فنڈز فی الفور فراہم کرنے کا اعلان۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کے منصوبے کو جلد آپریشنل کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت بون میرو ٹرانسپلانٹ کے منصوبے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مہیا کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ سول ہسپتال بہاولپورکو نواب صادق علی خان عباسی کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز اچھی ہے، اس پر عملدرآمد کریں گے۔ وزیراعلیٰ کا بہاولپور کے صحافیوں کیلئے جرنلسٹ کالونی کے قیام کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ صحافیوں کو صحت انصاف کارڈ بھی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں