گٹکا ماوا مافیا نے پولیس کو چکمہ دینے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو ) پریڈی پولیس نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والا گٹکا ماوا فروش گرفتار کرلیا مقدمہ درج کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پریڈی سجاد خان نے خفیہ اطلاع پر فریئر مارکیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص جاوید کو گرفتار کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد گٹکا ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھا جس پر جاوید نے گٹکا ماوا فروخت کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا ملزم پولیس کو چکمہ دینے کےلئے پلاسٹک کے ڈبے میں گٹکا ماوا فروخت کرتا تھا ایس ایچ او پریڈی سجاد خان کے مطابق ملزم جاوید گریس کے ڈبے کی شکل کی پیکنگ میں گٹکا فروخت کررہا تھا خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرکے 38 ڈبے گٹکے کے برآمد کرکے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 175/2020 بجرم دفعہ 269/270/337J پاکستان پینل کورٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے جبکہ ٹھیلے پتھاروں کے خلاف جاری مہم کے دوران 11 ٹھیلے پتھارے والوں کو گرفتار کرکے مقدمہ قائم کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں