واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے 03 ملزمان گرفتار

نوشہرہ (ایچ آراین ڈبلیو) اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے 03 ملزمان گرفتار۔فائرنگ سے SDO واپڈا زخمی ہوا تھا۔ گزشتہ شب واپڈا اہلکار خاورئی جہانگیرہ میں ڈیوٹی سے فراغت کے بعد اپنی موٹر کار سے جا رہے تھے۔ جب خاورئی مقبرہ جہانگیرہ پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے اُن پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے نور حسین SDO واپڈا سب ڈویژن اکوڑہ بائیں پاوں پر لگ کر زخمی ہوا۔جبکہ دوسرے ساتھی بچ گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے DSP اکوڑہ آیاز محمود کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ پولیس ٹیم نے فوری طور پر علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی۔مختلف جگہوں پر چھاپے لگائے گئے۔ قلیل وقت میں ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے فاہد خان ،ماہد خان پسران آیاز اور انتظار ولد فقیر ساکنان خاورئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اکوڑہ منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں