وڈپگہ کے علاقے میں ممنوعہ کیمیکل ڈور کے گودام سیل

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) ضلعی انتظامیہ کا وڈپگہ کے علاقے میں ممنوعہ کیمیکل ڈور کے خلاف کریک ڈاؤن۔ گودام سیل۔مالکان گرفتار۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاورکے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے وڈپگہ کے علاقے میں ممنوعہ کیمیکل ڈور کے گودام کو سیل کر تے ہوئے مالکان کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم)ڈاکٹر احتشام الحق نے بڈھنی روڈ پر وڈپگہ کے علاقے میں ایک گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے ممنوعہ کیمیکل ڈور کی موجودگی اور اس کو بنانے پر گودام کو سیل کر تے ہوئے مالک کو گرفتار کر لیا۔جس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں