آٹا بحران: وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے تحقیقات شروع کر دی

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے آٹا بحران کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے چاروں صوبائی زونز کو مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی، طلب و رسد اور قیمتوں سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مارکیٹ سے جمع ہونے والی معلومات کے مطابق حکومتی دعوؤں کے برعکس مارکیٹس میں آٹے کی طلب پوری نہیں ہو رہی، سٹورز مالکان اور دکانداروں کو آٹے کے 100 تھیلے کی ڈیمانڈ پر 15 تھیلے دستیاب ہیں۔ دوسری جانب آٹا چکیوں پر گندم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں