عالمی برادری شام والی غلطی کو لیبیا میں نہ دہرائے: رجب طیب اردوان

استنبول: (ایچ آر این ڈبلیو) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری شام میں ہونے والی غلطی کو لیبیا میں نہ دہرائے۔ ہمیں لیبیا کے بحران کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترک صدر نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے ہمراہ ترک جرمن یونیورسٹی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ صدر اردوان کا کہنا ہے کہ اگر لیبیا میں امن قائم نہ ہوا تو اس سے پورا مشرقی بحیرہ روم کو متاثر ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں ابھی ہی سے علاقے میں نشانہ نہ بنایا بنایا گیا تو پھر تنظیموں کو علاقے میں اپنے پاوں پھر سے پھیلانے کے مواقع میسر آجائیں گے۔ ہمیں لیبیا کے بحران کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں