وہاڑی پولیس کی تاریخ کی سب سے بڑی برآمد شدہ مال مسروقہ کی حوالگی کی تقریب

وہاڑی (ایچ آراین ڈبلیو) وہاڑی پولیس کی تاریخ کی سب سے بڑی برآمد شدہ مال مسروقہ کی حوالگی کی تقریب ڈی پی او آفس وہاڑی میں منعقد کی گئی جس میں6 کروڑ25لاکھ سے زائد مالیتی مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔تقریب کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے کی جبکہ ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق اور ڈپٹی کمشنر وقاص رشید بھی شریک تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کو مدنظررکھتے ہوئے وہاڑی پولیس شہریوں کے جا ن و مال کو محفوظ بنانے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کر رہی ہے۔ وہاڑی پولیس کی ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیکنیکل ذرائع،جدید طریقہ تفتیش اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہاڑی پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پراپرٹی کے مقدمات کو ٹریس کر کے نہ صرف ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ6کروڑ25لاکھ سے زائد مالیتی 27موٹر سائیکلز، 6عدد کار،3ویگو ڈالے،1شہروز ڈالہ،2موٹر سائیکل رکشہ، 1ٹریکٹر،35تولہ سونا،مواصلاتی کمپنی کے ٹاور اورالیکٹرانک ڈیوائسز، مال مویشی اور 45لاکھ سے زائد کیش برآمد کیا جو مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔آر پی او نے کہا کہ وہاڑی پولیس نے 100مقدمات میں ملوث 30گینگز کے 148ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1کروڑ 1لاکھ روپے سے زائد مالیتی پراپرٹی بھی برآمد کی ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران قتل، ڈکیتی اور چوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث681خطرناک مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کئے گئے جبکہ متعد د خطرناک ڈکیت اپنے انجام کو پہنچے جس سے جرائم کی لہر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔وسیم احمد خان نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے وہاڑی پولیس حکام کو خصوصی ٹارگٹ دیا ہے جبکہ ناجائز قبضوں اور اسلحے کے خلاف بھرپور مھم کا آغاز کیا جارہا ہے۔وسیم احمد خان نے کہا کہ شہریوں کو تھانوں میں احساس تحفظ دلانے کیلئے انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہیں جس کی واضح مثال 3 ماہ میں 30 گینگ ٹریس کرکے 148 اراکین کو گرفتار کرنا ہے۔آر پی او نے بتایا کہ ضلعی پولیس نے 681 مجرمان گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ کے 161 مقدمات درج کئے جبکہ تین ماہ کے دوران 27موٹر سائیکلز، 6کار،3ویگو ڈالے،1شہروز ڈالہ،2موٹر سائیکل رکشہ، 1ٹریکٹر،35تولہ سونا برآمد کیا گیا۔ڈی پی او وہاڑی نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہمواصلاتی کمپنی کے ٹاور اورالیکٹرانک ڈیوائسز، مال مویشی اور 45لاکھ سے زائد کیش برآمد کیا گیا جبکہ قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث681خطرناک مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کئے گئے۔ڈی پی او نے کہا کہ 336منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 297کلو چرس، 42کلو افیون,2550گرام ہیروئین, 4237لیٹر شراب برآمد کی گئی۔اختر فاروق نے بتایا کہ ضلع کو کرائم فری بنانے کے لئے افسران و جوان ٹیم ورک کی صورت میں سر بکف ہیں۔بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے تھیلسمیا کا مریض بچہ جو کہ پولیس وردی میں ملبوس تھا کے ہمراہ مدعیان میں مال مسروقہ بھی تقسیم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں