راولپنڈی: بھاری اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) چونترہ پولیس کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس کے مطابق ایس ایچ او چونترہ عزیز اسلم کی سربراہی میں Si محمد عمر انچارج چوکی چکری نے بروقت ناکہ بندی کر کے ملزمان شہنشاہ خان اور ہدایت اللہ خان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف کاروائی ایس پی صدر ضیاء الدین کی زیر نگرانی کی گئی، ملزمان اسلحہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں، پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گاڑی سے 10 لاکھ روپے کیش،2 عدد ایس ایم جی، 03 عدد پسٹل 30 بور پش پشا (کلاشنکوف نما) اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ایس پی صدر راولپنڈی نے ایچ آراین ڈبلیو کو بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں