مردان پولیس کا کومبنگ آپریشن: 12 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

مردان (ایچ آراین ڈبلیو) مردان پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ تھانہ چورہ کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن 01 مجرم اشتہاری،جرائم پیشہ عناصرکے2سہولت کاراورقانونی شکنی کرنے والوں سمیت 12مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ اور منشیات بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی ڈی ایس پی رورل سرکل انعام جان خان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ چورہ علی اکبرخان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ چورہ کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران01مجرم اشتہاری،جرائم پیشہ عناصر کے2سہولت کار اورقانونی شکنی کرنے والوں سمیت12مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز05 کلوگرام سے زائدچرس ،ایک کلاشنکوف،ایک رائفل، 02عدد پستول اور مختلف ساخت کے متعدد کارتوس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، آپریشنزکے دوران30 مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے120 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں 08افراد کو زیر دفعہCRPC 151/107، 04 افراد کو زیر دفعہCRPC 55/110 کے تحت گرفتار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں