قبائلی اضلاع کے جوانوں کوبھی دیگراضلاع کے برابرمراعات حاصل ہوں گی، ثناءاللہ عباسی

ہنگو(ایچ آراین ڈبلیو) انسپکٹرجنرل اف پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹرثناءاللہ عباسی کاضلع ہنگوکادورہ. ڈی پی اوہنگوشاہداحمداورایس پی انوسٹی گیشن زین خان جدون نے معززمہمانوں کاشانداراستقبال کیا. پولیس ٹریننگ کالج ہنگو اورایجنسی ہیڈکواٹرامد پرپولیس کے چاک وچوبنددستوں نے آئی جی ڈاکٹرثناءاللہ عباسی کوسلامی پیش کی. آئی جی نے پولیس ٹریننگ کالج اورایجنسی ہیڈکواٹر ہنگومیں یادگارشھداءپرحاضری دی اورپھولوں کےگلدستے رکھیں’اورشھداء کے بلنددرجات کیلئے خصوصی دعابھی کی. آئی جی نے پی ٹی سی ہنگومیں پلانٹ فارپاکستان کے تحت پودابھی لگایا.آئی جی نے ایجنسی ہیڈکواٹرمیں پولیس دربارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخواہ پولیس نے دہشت گردی اورجرائم پیشہ عناصرکامردانہ وارمقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرتے ہوئے امن وامان کاقیام عمل میں لایا.خیبرپختونخواہ پولیس کی تاریخ دہشت گردی کےخلاف جنگ اورملک میں امن وامان کے قیام کیلئے ان گنت قربانیوں سے بھری پڑی ہے.آئی جی خیبرپختونخواہ نے اورکزئی ایجنسی ہیڈکواٹرمیں پولیس دربارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی اضلاع کی خاصہ داراورلیویزفورس کو خیبرپختونخواہ پولیس میں ضم ہونے پرمبارکبادپیش کرتاہوں.آئی جی نے مزیدکہا کہ قبائلی اضلاع کے جوانوں کوبھی دیگراضلاع کے برابرمراعات حاصل ہوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں