قصور: ظالم باپ نے بیمار بچی کا گلہ دبا کر قتل کردیا

قصور(ایچ آراین ڈبلیو) چونیاں کے تھانہ الہٰ آباد کی حدود میں واقع نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں سنگدل باپ نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اپنی 8 ماہ کی بیٹی ایمان فاطمہ کا گلہ دبا کر قتل کیا اور لاش صحن میں دفنا دی۔

پولیس کے مطابق ملزم شریف نے اپنی پہلی بیوی نبیلہ کو طلاق دے کر اپنی سالی زینب سے شادی کی اور دونوں بہنوں کو ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزم کی ہی نشاندہی پر لاش بھی برآمد کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ شریف کی پہلی بیوی سے پیدا ہونے والی بیٹی کی عمر 8 ماہ تھی جو اکثر بیمار رہتی تھی، اور باپ غربت کی وجہ سے اس کا علاج نہیں کراسکتا تھا۔ ملزم نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر بچی کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا اور لاش گھر کے صحن میں دبادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں