کوسٹ گارڈ کا آپریشن ، بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیا قبضہ میں‌ لے لی گئیں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1۔ گوادر کھلے سمندر میں موجودمختلف لانچوں کی تلاشی کے دوران 80,000لٹیر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے 07افراد گرفتار کرلیے گئے۔
2۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر بلوچستان) پرمختلف ٹرکوں سے56,360لٹیر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے 02افراد گرفتار کرلیے گئے۔
3۔ وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ کی تلاشی کے دوران مسافر سے05کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر تے ہوئے01فرد کو گر فتار کر لیا گیا۔
4۔ وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پردوران چیکنگ مختلف گاڑیوں سے2,195کریٹ ایرانی سیب،583کریٹ انار او ر 886کریٹ ایرانی کیوی فروٹ برآمد کر کے 10افراد گرفتار کرلیے گئے۔
5۔ پسنی (بلوچستان)بدوک کے ایریا میں موبائل پٹرولنگ کی گشت کے دوران خفیہ طریقے سے چھپایا گیا 25,000لٹیر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیاگیا۔
6۔ وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرگاڑیوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی ا شیاء میں 9,365کلوگرام چھالیہ،36عدد ٹائر،05عدد اے سی،59بیگز چائنا سالٹ،410پیکٹ نسوار،395پیکٹ انڈین گٹکا،606 درجن پیڈ لاک،216درجن صابن،83درجن پرفیوم،72عدد تھرماس،02ڈرم مینتھول،1,908عدد باڈی سپرے،200کلو گرام غیرملکی کپڑا،50عدد ہیر کیٹنگ مشین، 280عدداسکن پاوٗڈر،1,085 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ ضبط کر لیے گئے۔ جبکہ 01ٹینکر سے50ہزار ڈیزل جو کہ وائٹ سپرٹ کے نام پر اسمگل کیا جا رہا تھا۔ برآمد کرکے 02 افراد گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
تمام اسمگل کی جانے والی چھالیہ، چرس،لانچوں،ٹرکوں،ایرانی ڈیزل، متفرق اشیاء اور22افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا ری ہے۔پکڑی جانے والی چھالیہ، چرس، لانچوں،ٹرکوں،ایرانی ڈیزل اورمتفرق اشیاء کی مالیت تقریباً -/124.08ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں