لاقانونیت اور امن و امان کی خراب صورتحال سے عوام پریشان ہیں،راجہ اظہرایم پی اے

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف کراچی کے بنیادی مسائل حل کریں گے وزیراعظم عمران خان شہر قائد کو دنیا کے جدید شہریوں کے مساوی بنانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے پی ایس 97 میں عوامی شکایات سنتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے مطابق بلدیاتی اختیارات اور وسائل نیچے کی سطح پر دیکر عوام کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے اس وقت جاگیرداری نے پورے صوبے کے نظام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے لاقانونیت اور امن و امان کی خراب صورتحال سے عوام پریشان ہیں سندھ حکومت صوبے کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے روز کرپشن کا نیا منصوبہ بنانے میں مصروف ہے سندھ حکومت کی نااہلی اور فنڈز کا جائز استعمال نہ کرنے کے باعث بلدیاتی ادارے مفلوج اور تھر کے مناظر پیش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر قائد کا بنیادی مسئلہ سیوریج سسٹم ہے۔ندی نالوں اور گڑھوں میں گندگی و کچرہ جمع ہے،کچرے کے باعث مختلف وائرل بیماریاں جنم لے رہی ہیں شہر کی آبادی لاکھوں سے کڑوروں میں تبدیل ہوگئی ہے مگر سیوریج سسٹم اب بھی پرانا چل رہا ہے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشے نظر نئے بلدیاتی نظام کی اشد ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں