اوکاڑہ یونیورسٹی میں کرپشن کی معاشرتی رویوں کے تناظر میں تحقیق کے لیے ریسرچ گروپ کی تشکیل

اوکاڑہ (ایچ آراین ڈبلیو) اوکاڑہ یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ پر مشتمل ایک ریسرچ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو کہ کرپشن کی معاشرتی رویوں کے تناظر میں تحقیق کرے گا۔ اس تحقیق کا مقصد ان عوامل کی نشاندہی کرنا ہے جو پاکستانی معاشرے میں بد عنوانی کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیچھے کارفرما ہیں۔
اس گروپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا کہنا تھا کہ کرپشن قانون کی عملداری کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کا تعلق رویوں سے ہے اور معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ہم منفی رویوں کی بیخ کنی کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن ہمارے معاشرتی اور تہذیبی نظام میں بہت گہری جڑیں پکڑ چکی ہے۔ کرپشن کی وجوہات میں اداروں کا عدم استحکام، سوشل سکیورٹی سسٹم کا عدم وجوداور لوگوں کا نظام کی کارکردگی پہ عدم اعتماد شامل ہیں۔ ان وجوہات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تربیت کرنا بھی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں