کراچی سے چوری کلٹس کار حیدرآباد سے بازیاب

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس پوسٹ نسیم نگرمورخہ 2020-1-19 کو نسیم نگر پولیس کو تھانہ حدود میں لاوارث حالت میں ایک کلٹس کار نمبر AFC-424 برآمد ہوئی

انچارج زاہد اقبال چانڈیو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کار پولیس تحویل میں لیکر کاروائی کرتے ہوئے کار کی تفتیش شروع کی جس کے بعد معلوم ہوا کہ کار مورخہ 2020-1-15 کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے چوری ہوئی تھی جس کا مقدمہ متعلقہ تھانے پر 47/2020 زیر دفعہ 381-A درج ہے

انچارج زاہد اقبال چانڈیو نے مزید قانونی کاغذی کاروائی کے بعد کار متعلقہ تھانے کے افسران کے حوالے کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں