مینا بازار سے خواتین جیب تراش گروہ گرفتار

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) مینا بازار کے دکانداروں کا کارنامہ کافی عرصے سے ایک لیڈیز جیب تراش گروہ بازاروں میں جیب تراشیوں میں ملوث تھا کو پکڑا ۔ایسوسی ایشن مسلم مینابازارنے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان خواتین کو پولیس کے حوالے کیا اور ایسوسی ایشن کی طرف اس لیڈیز گروہ کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے درخواست جمع کروائی۔ اس سے پہلے بھی ایسوسی ایشن مسلم مینابازار نے اس گروہ کو گرفتار کروایا تھا اور جیل بھجوایا تھا اور تھانے میں چور خواتین کی تصاویر بھی آویزاں کروائی تھی ۔ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سی ڈویژن مرتضی خان نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اس لیڈیز جیب تراش گروہ کو گرفتار کیا اور فوری طور پر قانونی کاروائی شروع کر دی اور تاجروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں