صدر بیرونی پولیس نے ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والی دوشیزہ کو بازیاب کر لیا

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) صدر بیرونی پولیس نے ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والی دوشیزہ کو بازیاب کر لیا، ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق محمد ریاض کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی، ایس پی صدر ضیاء الدین کی زیر نگرانی ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ اوصدر بیرونی کی سربراہی میں مغویہ کو بازیاب کروانے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور سائنٹفیک ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مغویہ کو بازیاب کروایا، گرفتار ملزمان میں محمد علی،عبد الکبیر اور شازیہ بی بی شامل ہیں، پولیس نے بتایا کہ صدر بیرونی پولیس کی ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے، ایس پی صدر ضیاء الدین نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں