ایس ایس پی سینٹرل کا تھانہ اجمیرنگری کے علاقے کا دورہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی سینٹرل محمد عارف اسلم راؤ نے آج تھانہ خواجہ اجمیرنگری کا وزٹ کیا۔ تھانے میں رپورٹنگ روم لاک اپ، بیرک اور دیگر دفاتر کا دورہ کیا اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ تھانے کی صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر پاتے ہوئے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو شاباشی دی۔ تھانے کی گاڑیوں کی انسپکشن بھی کی گئی اور اس متعلق ضروری ہدایات دی گئیں۔

بعد ازاں گزشتہ دنوں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے نوجوان پولیس کانسٹیبل عرفان خان کے گھر جاکر ان کے والد اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کے اس مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور کیس کی پراگیس سے متعلق شہید کے ورثاء کو آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کے انشاءاللہ شہید عرفان کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جائے گی۔ ایس ایس پی سینٹرل نے شہید کے ورثاء کی خیریت دریافت کی اور محکمانہ امور کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس کے بعد ایس ایس پی سنٹرل نے ایس ایچ او تھانہ اجمیرنگری اور ایس پی نیو کراچی کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا۔ علاقے میں انسدادِ جرائم و انسدادِ تجاوزات کی کاروائیوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات دیں۔ علاقے میں گشت پر موجود پولیس اہلکاروں کو چیک کیا اور انکی اپنی سکیورٹی سمیت علاقے میں جرائم کی مکمل روک تھام اور شہریوں کے احترام اور تحفظ کے متعلق ضروری ہدایات دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں