وائی فائی راوٹر کی چوری کا تنازعہ پر ہونے والے قتل، ماڈل کورٹ نے سزائے موت دے دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ملیر ماڈل کورٹ میں‌ وائی فائی راوٹر کی چوری کا تنازعہ پر ہونے والے قتل پر آج عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم قاسم کو سزائے موت سنادی ، ملزم پر 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ، عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر ایک ملزم عمر کو بری کردیا – ملزم نے مقتول فاروق کے بیٹے انان پر وائی فائی راوٹر کی چوری کا الزام عائد کیا تھا- پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کی شکایت مقتول نے پولیس کو کی تھی -استغاثہ کے مطابق نومبر 2019 میں ملزم قاسم مقتول فاروق اور اسکے بیٹے حارث پر فائرنگ کی تھی- ملزم کی فائرنگ سے مقتول فاروق موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا – ملیر ماڈل کورٹ میں قتل کے تمام کیسز نمٹا دئیے گئے ہیں جبکہ ملیر ماڈل کورٹ کے جج نوید احمد سومرو کو بہترین جج کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں