ایس ایچ او فیروزآباد نے تالہ توڑگروپ کا سراغ لگا لیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن فیروزآباد کی منشیات فروشوں اور تالا توڑ گروپ کے خلاف بڑی کارروائی ، 6 ملزمان گرفتار منشیات اور اسلحہ /تالا توڑنے کے اوزار برآمد کر لئے- تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن فیروز آباد کی سربراہی میں بہادر آباد پولیس اسٹیشن کے علاقہ شیر پاو بستی میں سرچ آپریشن کے دوران سے 06 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے دو ملزمان کے پاس بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی چار ملزمان کے پاس اسلحہ آتشی برآمد ہوا اور دیگر تالا توڑنے کے اوزار اور 03 موٹرسائیکل برآمد ہوئی ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن فیروزاباد کے مطابق دوران انٹروگیشن ملزمان نے بتایا کہ وہ نشے کے حصول کے لیے بند مکانوں میں گھس کر چوریاں کرتے ہیں- ملزمان نے دوران انٹروگیشن بتایا کے اسلحہ کے زور پر مختلف جگہ پر چھینا جھپٹی بھی کرتے ہیں اور علاقہ میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو منشیات فروخت کرتے ہیں – ملزمان نے انٹروگیشن میں مزید انکشاف کیا کہ آج رات ہمارا پروگرام امیر خسرو روڈ پر واقعہ دوکانوں کے تالے توڑ کر لوٹنے کا تھا ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن فیروزآباد نے ایچ آراین ڈبلیو کو بتایا کہ گرفتارملزمان اس سے قبل بھی منشیات/ ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں اور جیل کی ہوا کھا چکے ہیں – گرفتار شدہ ملزمان میں عرفان عرف ٹیٹو جو کہ تھانہ ھذا کے مقدمہ الزام نمبر 328/19 بجرم دفعہ ،6/9B میں مفرور تھا ۔گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ و منشیات/اور چوری کرنے کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں