راؤ انوار پولیس کی منافع بخش نوکری حاصل کرنے پھر کھڑے ہو گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) راؤ انوار نے پولیس سروس واپسی کی کوششیں تیز کردیں، محمکہ داخلہ کو دی درخواست کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ میں پولیس کا ملازم ہوں، ریٹائر نہیں ہوا، ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن ابھی تک نہیں ہوا. راؤ انوار نے استدعا کی کہ میری معطلی کے عرصے کی سروس کرنے کی اجازت دی جائے- اس سلسلے میں سابق ایس ایس پی ملیر کا محکمہ داخلہ کے دفتر پہنچ گئے اور انہوں نے کہ سیکرٹری داخلہ سندھ عثمان چاچڑ سے ملاقات کی، راؤ انوار نے محکمہ داخلہ سندھ میں مختلف دستاویزات جمع کرائیں. انہوں نے اپنی درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا کہ میرے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا- معطلی کے دوران رٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن نہیں ہو سکتا-

اپنا تبصرہ بھیجیں