لگتا ہے سعید غنی کی پارٹی کو جی حضوری کرنے والا آئی جی چاہیئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے جوش خطابت میں ایک بار پھر سب کو مستفید کیا۔ سعید غنی آپ خود ہی کہتے ہیں کہ آئی جی سندھ ہٹانے کا معاملہ دو حکومت کے درمیاں ہے مشاورت سے حل ہوجائے گا۔آئی جی سندھ کو نہ ہٹانے کے کیبنیٹ کے فیصلے کے بعد آپ دوبارہ پریس کانفرنس کرنے پہنچ گئے ہیں۔ لگتا ہے سعید غنی کی پارٹی کو جی حضوری کرنے والا آئی جی چاہیئے۔ ہم سمجھتے ہیں جو اصولوں اور قانون کی پاسداری کرے وہ آئی جی سندھ ہونا چاہیے۔ اپنی ہی پولیس کو سیاست میں الجھانا کسی طرح ٹھیک نہیں ہے۔ کل سعید غنی نے کہا ایک پولیس آفیسر کو کہا گیا کہ آپ سیاست میں آجائیں اور حلیم عادل شیخ بن کر سامنے آجائیں۔ کسی بھی پولیس آفیسر کو سیاست میں گھسیٹنا اچھا عمل نہیں ہے۔ سندھ حکومت اپنے ہی پولیس کے محکمے کو سیاست میں الجھا رہی ہے، پی ٹی آئی سندھ میں تھانہ کلچر کا خاتمہ چاہتی ہے پیپلزپارٹی نے فروغ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں