ڈائیگناسٹک سنٹر ممبران نیشنل پریس کلب کو رعایتی کارڈز جاری کرے گا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور کیپیٹل ڈائیگناسٹک سنٹر کے مابین ممبران نیشنل پریس کلب و اہل خانہ کیلئے لیباٹری ٹیسٹ ، میڈیکل چیک اپ ، ریڈیالوجی ٹیسٹوں پر پچاس فیصد رعایت اور تمام ادویات پر دس فیصد رعایت سے متعلق باہمی معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری ندیم چوہدری اور کیپیٹل ڈائیگناسٹک سنٹر کے جنرل مینجر محمد شفیق نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے اس موقع پر سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا ، سینئر نائب صدر احمد نواز خان ، سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اور ممبران گورننگ باڈی کے علاوہ پریس کلب کے اراکین نے شرکت کی ، معاہدے کے مطابق ڈائیگناسٹک سنٹر ممبران نیشنل پریس کلب کو کارڈز جاری کرے گا جس پر ممبران اور اہل خانہ کو لیباٹری ٹیسٹ ،الٹرا ساﺅنڈ ، ایم آر آئی ، ایکسرے ، سی ٹی سکین ، میڈیکل چیک اپ پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ تمام ادوایات پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی، یہ سہولت کیپیٹل ڈائیگناسٹک سنٹر کے 17 مراکز پر میسر ہو گی جن میں اسلام آباد کے 12 مراکز ، رالپنڈی کے 4 اور خیبر پختونخواہ کا 1 مرکز شامل ہیں ، اس موقع پر سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا نے کیپیتل ڈائیگناسٹک سنٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب کیپیٹل ڈائیگناسٹک سنٹر کےساتھ بھرپور تعاون کرے گا اور امید ظاہر کی کہ ڈائیگناسٹک سنٹر کی انتظامیہ ممبران نیشنل پریس کلب کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرے گی ، انور رضا نے کہا کہ ہمارا مقصد ممبران نیشنل پریس کلب کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ اس سے قبل بھی نیشنل پریس کلب پمز انتظامیہ سے صحت کی سہولتیں مفت فراہم کرنے کا معاہدہ کر چکے ہیں ۔ سیکرٹری نیشنل پریس کلب نے صحت کے شعبہ میں ممبران کو دی جانے والی سہولتوں پر ندیم چوہدری کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں