عمران خان نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست بحال کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا-نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسرداررضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست بحالی پر سماعت کی ۔ ہاشم علی بھٹہ نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے روبرو جھوٹ بولا جس کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پرپورا نہیں اترتے ۔ اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے-تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ درخواست بحال کرنے کیلئے جو وجوہات دی گئی ہیں وہ نامناسب ہیں۔ واضح رہے عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کی جائے ۔ کمیشن نے ہاشم علی بھٹہ کی درخواست بحال کرتے ہوئے عمران خان سے تئیس مئی کو جواب طلب کر لیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں