روبینہ انصاری کو تحریک صوبہ ملتان خواتین ونگ کی مرکزی صدر مقرر

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو ) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین نے تحریک صوبہ ملتان کی مرکزی رہنما روبینہ انصاری کو تحریک صوبہ ملتان خواتین ونگ کی مرکزی صدر مقررکردیا ہے۔یہ اعلان انہوں نے مرکزی قائدین چوہدری شہزاد فیصل ارائیں،رکن الدین ملتانی،راؤ عارف رضوی اورسردار شاہ محمد خان ناصر کی موجودگی میں انکی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین نے کہا کہ صوبہ جدوجہد میں خواتین کی عملی شرکت کے بغیر صوبے کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔روبینہ انصاری کی قیادت میں خواتین ونگ کی تنظیم جلد مکمل ہوگی اورخواتین اس قافلے کا ہراول دستہ ثابت ہونگی۔روبینہ انصاری نے تحریک صوبہ ملتان کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس اہم ذمہ داری کیلئے مجھے چنا گیا ہے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ اس کو نبھانے کی کوشش کروں گی۔جس طرح تحریک صوبہ ملتان جدوجہد کررہی ہے مجھے یقین ہے کہ راؤ عبدالقیوم شاہین کی قیادت میں جلد صوبہ ملتان کے قیام کی منزل حاصل کریں گے۔مرکزی قائدین نے روبینہ انصاری کو مرکزی صدر خواتین ونگ بننے پر پھول بھی پیش کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں