برطانیہ کے لیے تاریخی دن، آج یورپی یونین سے باہر نکل جائے گا

لندن (ایچ آر این ڈبلیو)‌ برطانیہ کا یورپی یونین سے باقاعدہ انخلا آج ہوجائے گا، جس کی منظوری یورپی پارلیمنٹ نے بھی دے دی ہے۔ کو اتحاد سے علیحدگی کے لیے جمعرات کے روز منظوری دی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ کرنے کے معاہدے کی منظوری پر کوئی ناراض نہیں ہوا۔ ووٹنگ کے ذریعے یورپی پارلیمنٹ نے باہر نکلنے کے معاہدے کی منظوری دی، جس کے بعد یورپی یونین سے باہر نکلنے کے معاہدے پر دستخط برسلز میں ہوں گے۔بریگزٹ معاہدے کی ووٹنگ کے دوران 13 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ نہیں دیا، اسکاٹ لینڈ پارلیمنٹ میں بھی آزادی کی قرارداد منظور کی گئی۔ آزادی کا ریفرنڈم برطانوی حکومت کی اجازت سے مشروط ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں