گلگت میں چوکر کی خودساختہ قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا گیا

گلگت (ایچ آراین ڈبلیو) AC /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے چوکر کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کا نوٹس لے لیا،سول سپلائی آفیسرگلگت کو بلا کر چوکر کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کیلئے احکامات دے دئے،گلگت میں پرائس کنٹول کمیٹی کی جانب سے جاری قیمت سے زائدوصول کرنے والے ڈیلرز کو جیل کی سزا ہوگی مل مالکان اپنا قبلہ درست کرلیں سختی کرونگا تو برداشت نہیں کرسکیں گے جبکہ مل مالکان اور ڈیلرز کو بھی سوموار کے روز طلب کرلیا، عوام شکایات پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، آٹے کی کوالٹی اور مصنوعی قلت پید ا کرنے والوں کو نہیں بخشوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز تحصیلدار ہیڈ کوآر ٹر خالد انور، مجسٹریٹس،چراغ الدین،ذوالفقار علی،حاجی محمد اکبر،محمد عبا س،سول سپلائی آفیسر گلگت مختار احمد کے ساتھ مشترکہ اہم اجلاس کے موقع پر کیا۔اس موقع پر سول سپلائی آفیسر مختار احمد نے گندم کی پسائی،آٹے کی فراہمی اور چوکر کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ دی جس پر انہوں نے مزید بہتری کیلئے کام کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ اگرآٹے کی مصنوعی قلت اور بلیک مارکیٹنگ اور چوکر کے نرخوں میں ازخود اضافہ میں محکمہ خوراک کا کوئی اہلکار زمہ دار ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔بعدازاں انہوں نے مجسٹریٹس کو ہدایات کی وہ مارکیٹ کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری رکھیں،عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کوششیں جاری رکھیں ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں