15فروری سے گوجرانوالہ ، لاہور کے درمیان شٹل ٹرین چلانے کا آغاز

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) 15فروری سے گوجرانوالہ ، لاہور کے درمیان شٹل ٹرین چلانے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ۔ مغل پورہ ڈرائی پورٹ کا جو ہم نے افتتاح کیا تھا اس میں مزید بہتری لانے اور ڈرائی پورٹ اضا خیل کے بعد چشتیاں ، کندیاں ، شیخوپورہ اور جیا بگا پر بیلٹس لگا کر ان ڈرائی پورٹس کی کپیسٹی کو بھی بڑھانے جا رہے ہےں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا کہ معزز سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق 12تاریخ سے پہلے اسے مکمل بحالی کا حکم دیا ہے یہ کام ہمارے لیے بڑا مشکل ہے لیکن یہ 6کلومیٹر کا جو حصہ رہ گیا ہے اگر سندھ حکومت ہمارے ساتھ کھڑی ہے تو ہم پہرہ دینگے ۔میں خود آج سندھ جا رہا ہوں اس مسئلے کو دیکھنے کے لیے میںنے چیف منسٹر سندھ سے وقت لیا ہے ہم تیار ہےں جو ہم نے 38کلومیٹر جگہ جو پہلے خالی کروائی ہے اور مزید 6کلومیٹر جو رہ گئی ہے اس کو بھی ہم ان کی حکومت کو دینا چاہتے ہیں کیوں کہ کراچی سرکلر ریلوے ان کے پاس ہے۔ سپریم کورٹ کے کیس کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ تاثر دیا گیا کہ آڈٹ رپورٹ جو سپریم کورٹ میں پیش ہوئی ہے وہ ہمارے دور کی ہے حالانکہ ہمارے دور کی آڈٹ رپورٹ ابھی پیش ہی نہیں ہوئی ۔اس جون سے پہلے ہماری آڈٹ رپورٹ پیش ہو جائے گی۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے میں اس سال کو فریٹ اور لینڈ کا سال قرار دیا ہے جس میں ابھی تک ہم ٹارگٹ سے آگے جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ پسنجر کوچز کو بھی ہم سٹڈی کر رہے ہیں ۔75پرانی چائنیز کوچز کوجدید سہولتوں سے آراستہ کر کے 4ٹرینوں سے پرانی کوچز نکال کر یہ 75کوچز سسٹم میں داخل کریں گے تا کہ مسافروں کو جدید سہولتوں سے آراستہ مسافر کوچز دستیاب ہو سکیں اور ان کا سفر آرام دہ ہو سکے۔ ابتدائی طورپہ14 کے قریب کوچز تیار ہو چکی ہیں ۔فریٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 300فریٹ ویگنزجو ناکارہ ہو چکی ہے ان کو بھی جدید تقاضوں کے ساتھ مزئین کر کے ریلوے فلیٹ میں شامل کریں گے۔تیز گام حادثہ رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ جو رپورٹ پیش کی گئی ہے اس کے اوپر ریلوے میں تین ایڈیشنل جنرل منیجرز پر مشتمل کمیٹی بنا دی ہے جو رپورٹ کی مکمل خدو خال کا جائزہ لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں