ایمرا سینٹر میں امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن نے پودا لگایا

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ایمرا سنٹر ؛امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ممبر، بورڈ آف ٹرسٹیزسینٹوریل کمپین کمیٹی شاہد احمد خان نے ایمرا سینٹردورہ کیا اور پودا لگاکروزیر اعظم پاکستان کے سرسبز پاکستان پروگرام مہم کا حصہ بنے۔امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبر ، بورڈ آف ٹرسٹیز سینٹوریل کمپین کمیٹی شاہد احمد خان نے ایمرا سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر صدر ایمرا محمد آصف بٹ ،نائب صدرعرفان ملک ،ایمراممبر گورننگ باڈی علی وقار ، رانا وحید حسین اور آصف خاور سمیت دیگر نے استقبال کیا شاہد احمد خان نے ایمرا سینٹر میں وزیراعظم عمران کی جانب سے جاری سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت ایمرا سینٹر میں پودا لگایا اور پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل پر اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر میڈیابسے گفتگو کرتے ہوئے شاہد احمد خان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اسی طرح درخت لگتے رہیں تو آلودگی کم ہوتی رہے گی۔ امریکہ کی ٹریلول ایڈوائزی سے پاک امریکہ کی تعلقات بہتر ہوں گے۔ٹریول ٹریڈ 30 فیصد بڑھایا جارہا ہے۔امریکہ کی ٹریول ایڈوائزری بہتر ہو رہی ہے ۔ پاکستان کا بزنس کامیاب ہو گاپاکستان میں کاروباری حضرات کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہئیں ۔صنعتوں کو بجلی زیادہ استعمال کرنے پر قیمت میں کمی کی جائے تاکہ کاروبار روشن ہو سکے۔کیونکہ پاکستان میں کاروبار بہتر ہوگا تو لوگ خوشحال ہوں گے۔کشمیر کا مسئلہ ہیومین رائٹس کی خلاف ورزی ہے۔پاکستان کا ساتھ بہت سے ملک دے رہے ہوتےتو کشمیر میں یہ حالات نہ ہوتے۔امریکی کانگرس میں بھی کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا جارہا ہے ۔کشمیر کی وجہ سے انڈیا کی پوزیشن عالمی طور پر کمزور ہو چکی ہے۔جس کا نقصان انڈیا کو ہی ہو رہا ہے۔مودی کو عقل اور ہوش کےناخن لینے چاہیں۔ اگر کشمیر کے لوگ اپنے ریجن کے مطابق رہنا چاہتے ہیں تو انھیں پورا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں