کرونا وائرس،چین سے باہر بھی ایک ہلاکت، مجموعی تعداد 304 ہو گئی

بیجنگ (ایچ آر این ڈبلیو) دنیا بھر میں‌کرونا وائرس کا خوف و دہشت برقرار ہے.. چین میں‌وائرس سے ہلاکتیں‌ 304 تک پہنچ گئی، 15 ہزار سے زائد افراد متاثرہ ہیں۔ چین کے بعد فلپائن کے حکام نے خطرناک وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی، متعدد ممالک نے چین سے آنے والوں پر پابندی عائد کر دی۔ چین میں سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ ہبئی میں ہوئیں۔ جان لیوا وائرس سے اب تک دنیا کے 24 ممالک متاثر ہوچکے ہیں۔ آسٹریلیا، امریکا، جاپان، روس اور اٹلی نے چین سے آنے والوں پر پابندی لگا دی۔ امریکا اور آسٹریلیا کا کہنا ہے ایسے تمام غیر ملکی جو حالیہ دنوں میں چین کا وزٹ کر چکے ہیں، ان پر بھی ملک میں آنے پر پابندی ہو گی۔ کرونا وائرس کی وبا دسمبر میں چینی شہر ووہان سے شروع ہوئی جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں