طلباء کے بہتر مستقبل کے لیے امتحانی مراکز پر مزید سختی کی ہے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پرچےآؤٹ ہونےکےمعاملےکوگزشتہ دوتین روزسےدیکھ رہاہوں،جس کی باعث میں نے‏امتحانی مراکز میں مزید سختی کی ہے جو طلباء کےمستقبل کیلیے اچھا ہے، پرچے آؤٹ ہونےکےمعاملےمیں ملوث افراد کو سزا ملی گی ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں آج اسلامیہ کالج اور عائشہ باوانی کالج کراچی کا اچانک دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نوید شیخ اور کمشنر کراچی اعجاز احمد خان سمیت دیگر اعلیٰ احکام بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلامیہ کالج کراچی امتحانی مرکز کے کلاسز کا دورہ کرتے دوران ایک نگران کار سے اسمارٹ فون برآمد کرتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ یہاں کام کرنے آتے ہیں یا فون پر بات کرنے؟ تدریسی و انتظامی عملے کا فرض ہے کہ امتحانات کو اچھے ماحول میں طلباء کی رہنمائی کروائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا ایک کلاس میں پنکھا نہ چلنے پر بھی متعلقہ عملے پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئےسیکریٹری بورڈ نوید شیخ کو سینٹرز کو بہتر کرنے کی ہدایات بھی دیں۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں سے پیپر کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عائشہ باوانی کالج کے امتحانی مرکز پر دورہ کیا۔ انہوں نے سینٹر میں طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ سےطلباء سے محبت سے پیش آنے کی ہدایات کیں۔ اور کہا کہ بچوں کو ہراساں نہیں کیا جائے۔
اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ دورہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ‏پرچےآؤٹ ہونے کے معاملے کو گزشتہ دوتین روز سے دیھا رہاہوں۔ پرچے آؤٹ ہونے کے معاملے میں ملوث افراد کو سزا ملی گی ۔ انہوں نے کہا کہ ‏امتحانی مراکز میں مزید سختی کی ہے جو طلباء کےمستقبل کیلیے اچھی ہے۔مزید کہا کہ‏ نقل میں جو بھی ملوث ہوگا اسے جلد بے نقاب کرکے سزا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں