سندھ حکومت کے پاس اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے کوئی وضاحت باقی نہیں رہی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے کوئی وضاحت باقی نہیں رہی ہے اس لیے ہر وزراء وفاق کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع ہوجاتا ہے سندھ حکومت کے وزراء بتائیں کہ انہوں نے اپنے محکموں میں کتنے پروگرام کا انعقاد کیا گزشتہ دنوں آگ جیسے خطرناک واقعات شہر بھر میں رونما ہوئے سندھ حکومت نے کتنی تحقیقاتی ٹی میں بنائی سندھ حکومت کی جانب سے اب تک ایک رپورٹ بھی منظر عام پر نہیں آئی سندھ کے وزراء آٹا پیٹرول چینی کی قیمتوں پر سیاست کرنے کے بجائے اداروں کو بہتر بنانے میں دلچسپی لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفدوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے صوبائی حکومت عوام کو مسائل میں پھنسا کررکھنا چاہتی جبکہ عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے کراچی کے ساتھ سندھ حکومت کا رویہ پہلے دن سے پی سوتیلہ رہا ہے وفاقی حکومت کے پروجیکٹس جلد مکمل ہونگے جو کراچی کی عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہونگے وزیراعظم عمران خان کراچی کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ تمام معاملات پر سندھ حکومت کو ساتھ ملا کر کام کیا جائے مگر صوبے کے کچھ وزراء نہیں چاہتے ہیں کہ حکومتیں مل کر عوام کے مسائل حل کریں اگر سندھ حکومت کریڈٹ لینا چاہتی ہے تو اس سے بھی ہ میں کوئی تکلیف نہیں سندھ حکومت بس عوام کے مسائل کو حل کرنا یقینی بنائے مصنوعی معیشت کو چلانے والے اب ملک کی ترقی کو ہضم نہیں کررپارہے ہیں عمران خان کی قیادت میں نیا سندھ بھی بننے جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں