محراب پور میں زمین کے تنازعہ پر راستہ بند، عوام کا احتجاج

نوشہرو فیروز (ایچ آراین ڈبلیو)محراب پور میں زمین کے تنازعہ پر راستہ بند اور مخالفوں کے بچوں کو مسجد سے بھی نکال دیا اہل علاقہ کا احتجاج راستہ بند کرکے ہمیں گاٶں سے بے دخل کرنا چاہتےہیں۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور کے قریب گاٶں طفیل آرائیں کے باشندوں عبدالحمید آرائیں وسیم احمد آرائیں حنیف احمد نسرین بی بی نے بچوں سمیت گاٶں کا راستہ بند کرنے کیخلاف سعید آرائیں خالد آرائیں جاوید کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گاوں کے ان بااثر نے پچاس سے آمد و رفت اور مسجد میں جانے کے لیے استمال ہونے والا راستہ بھی بند کردیا ہے یہی نہیں بلکہ ظالموں نے ہمارے بچوں کو بھی مسجد میں دینی تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا بچوں کو مسجد سے نکال دیا جو سراسر زیادتی ہے عبدالحمید نے الزام لگایا کہ ہماری چار ایکٹر زرعی زمین بھی جعل سازی سے اپنے نام کروالی ہے اب راستہ بند کرکے ہماری باقی زمین پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں گاٶں سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں علاقہ مکینوں کے احتجاج پر محراب پور تھانہ کے ایس ایچ او سجاد اکبر راجپر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر بند کیے گئے راستے کو کھلوایا اور فریقین کو معاملہ افہام و تحفیم سے حل کرنے کی تلقین کی کھولے گئے راستے کو بااثر افراد نے پولیس کے موقع سے جانے کے بعد دوبارہ بند کردیا ہے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں