گھنٹہ گھر چوک سے کچہری چوک ملتان تک خواتین کی عظیم الشان ریلی کا انعقاد

ملتان (ایچ آراین ڈبلیو) استحکام پاکستان اتحاد کے زیر اہتمام دو فروری بروز اتوار گھنٹہ گھر چوک سے کچہری چوک ملتان تک خواتین کی عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت چیئرپرسن استحکام پاکستان اتحاد محترمہ ساجدہ احمد لنگاہ نے کی، اس ریلی میں ملتان کے ہر مکتبہ فکر، کالجز، یونیورسٹیوں کی لڑکیوں اور ٹیچرز اور لیڈی ڈاکٹرز کثیر تعداد میں شرکت کی اور کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اور بتا دیا گیا پاکستان کی بیٹیاں بہنیں بھی آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں. اس موقع پر محترمہ ساجدہ احمد چیئرپرسن استحکام پاکستان اتحاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا، ستر سالوں سے کشمیر پر بھارتی قبضہ اور ظلم جاری ہے لیکن بھارت کی موجودہ حکومت پچھلے ستر سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، انٹرنیٹ بند، رستے بند، کاروبار بند کر کشمیریوں کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے اور کشمیر میں ہر گھر سے نوجوان لڑکوں کو بھارتی فوج اغوا کر چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے کچھ کو جیلوں میں اور اکثریت نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے، نوجوان کشمیری لڑکیوں کو بھارتی فوج اغوا کر رہی ہے اور ان کو زیادتی کا نشان بنایا جا رہا ہے، کشمیری فوج اور پولیس کی وردیوں میں بھارت کی دہشت گرد تنظیم جس کو مودی سرکار کی سپورٹ حاصل ہے، آر ایس ایس دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف ہے، کشمیریوں کی نسلوں کشی کر کے ان کے گھروں ان کی زمینوں پر قبضہ لیا جا رہا ہے، مکمل طور پر کشمیر میں میڈیا بیلک آوٹ ہے صرف اپنی مرضی کے چند صحافیوں کو کشمیر کے چند علاقوں کا وزٹ کروای جاتا ہے، کچھ غیر ملکی صحافی جو کشمیریوں تک رسائی میں کامیاب ہوئے انہوں نے بھارتی فوج کیا بربریت کے بارے میں دنیا کو آگاہ کیا پران کشمیری دیہاتیوں کی اکثریت زخمی نوجوانوں کو بھی ہسپتال تک رسائی نہیں دی جا رہی اور بغیر علاج کے لوگ سسک سسک کر شہید ہو رہے ہیں، بھارتی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کسی بھی طرح سے کشمیر میں جاری بربریت کو دنیا کے سامنے آنے سے روکا جا سکے.
مقبوضہ کشمیر سے 29 دسمبر کو ایک ویڈیو وایرل ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام عمران خان زندہ باد پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں، جس سے یہ بات ثابت ہو گیئ ہے مسئلہ کشمیر پر موجودہ حکومت سیریس ہے اور ان مشکل ترین حالات میں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آخری امید صرف پاکستان ہی ہے،
کشمیر کے موجودہ حالات میں اقوام عالم کی خاموشی سے یہ صاف ظاہر ہو چکا ہے نہ اقوام عالم کو مسلمانوں کے حالات سے کسی قسم کا کوئی تعلق واسطہ نہیں اقوام متحدہ جیسا ادارہ صرف اور صرف یہودیوں اور عیسائیوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہی بنوایا گیا ہے، اگر اس قسم کا ظلم کشمیری مسلمانوں کی جگہ یہودیوں یا عیسائیوں پر ہوتا تو پوری دنیا اس پر چیخ اٹھتی اور بھارت پر پابندیاں لگا دی جاتی لیکن مسلمانوں کے قتل عام میں اقوام عالم بھی مکمل طور پر شریک جرم ہیں. ستر سالوں میں جو بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کے جزبے کو ماند نہیں کر سکتی وہ فوج پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو دس دن میں شکست کی دھمکیاں دیتی ہے.

محترمہ ساجدہ احمد چیئرپرسن استحکام پاکستان اتحاد نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کشمیر سے کرفیو کو مکمل طور پر ختم کر کے زندگی کو بحال کیا جائے،
کشمیر سے بھارتی فوج کا انخلا کیا جائے، حریت رہنماؤں کو آزاد کیا جائے، اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں