لنڈی کوتل: کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

لنڈی کوتل (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ایم پی اے ولسن وزیر اور لنڈی کوتل فلاحی تنظیم کے صدر اخترعلی شینواری کی قیادت میں لنڈی کوتل بازار باچا خان چوک سے لیکر لنڈی کوتل پریس کلب تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں لنڈی کوتل فلاحی تنظیم کے علاوہ کرسچن کمیونٹی سمیت تاجر برادری اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد کے فلگ واشگاف نعرے لگائے ایم پی اے ولسن وزیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے جو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے مسئلے کو موثر انداز میں اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری مسئلہ کا فوری حل نکالے اور اپنی قرارداد پر عملدرآمد کرائے اور کشمیری عوام کو اپنی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں