بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم قطرایئرویزکی پروازکیوآر614 پراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔ پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کل پنڈی اسٹیڈیم میں ہو گی، پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں کل پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، کل دونوں کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔ پہلا ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی آمد اور پریکٹس شیڈول جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں