کشمیر ڈے پر پاک فوج نے خصوصی نغمہ جاری کر دیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) کشمیر ہوں میں، ۔شہ رگ پاکستان کی، کشمیر ڈے پر پاک فوج نے خصوصی نغمہ جاری کر دیا۔ کشمیر ہوں میں، ۔شہ رگ پاکستان کی، کشمیر ڈے پر پاک فوج نے خصوصی نغمہ جاری کر دیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کشمیر ڈے کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا۔ آج دنیا بھر میں کشمیر ڈے منایا جارہا ہے، بھارتی فوج کی بربریت تلے زندگی گزارنے والے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ مقبوضہ وادی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے آج بھی گونج رہے ہیں۔ کشمیر کی آواز بنتے ہوئے آئی ایس پی آر نے یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں