مودی حکومت کی بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کی تیاریاں شروع

دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) مودی حکومت نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔۔وزیراعظم نریندر مودی نے رام مندر کی تعمیر کے لیے ٹرسٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔۔۔دوسری جانب اترپردیش حکومت نے بابری مسجد کےلئے ایودھیا سے اٹھارہ کلومیٹر دور گاؤں میں زمین دینے کا اعلان کیا ہے۔۔ مسجد کے لیے تجویز کردہ پانچ ایکڑ زمین لکھنؤ۔ایودھیا ہائی وے پر واقع دھنی پور گاؤں میں واقع ہے۔۔مودی حکومت زمین دیے جانے کی تجویز کو حتمی منظوری کے لیے سپریم کورٹ کو بھیجے گی۔۔بھارتی سپریم کورٹ نے سن انیس سو بانوے میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والی بابری مسجد کی جگہ ہندوؤں کے حوالے کرنے اور اس مقام پر رام مندر کی تعمیر کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں