نجف میں حکومت مخالف مظاہرے،جھڑپوں میں 8 افراد ہلاک

بغداد(ایچ آراین ڈبلیو)عراق کے شہر نجف میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں آٹھ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔۔عرب میڈیا کے مطابق مظاہرین اور مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے مابین جھڑپیں جنوبی شہر نجف میں ہوئیں ۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ مقتدیٰ الصد ر کے حامی دھرنے میں زبردستی گھسنے کی کوشش کررہے تھے اور ان کو روکنے کی کوشش میں جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور باون زخمی ہوگئے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں