کشمیریوں کی استقامت نے بھارتی بربریت کوہرادیا، انٹرنیشنل ہیومین رائٹس

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پنجاب کے سینئر نائب صدر جان محمد رمضان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی استقامت نے بھارتی بربریت کوہرادیا۔بھارت کے بندوق بردار سورما کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہے۔جموں وکشمیر میں بھارتی پہرے بزدلی کے زمرے میں آتے ہیں۔بھارت کی بدمست مودی سرکار نے جنت نظیروادی کشمیر کوزندان بلکہ جہنم میں تبدیل کردیا ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں باضمیرانسانوں نے یوم یکجہتی کشمیر منایااورمتعصب بھارت کی بربادی پرمہرثبت کردی ۔ کشمیریوں کی جدوجہددوچاربرسوں کی بات نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط ہے ،کشمیری نوجوان اپنے خون سے اپنی تحریک آزادی کی تاریخ رقم کررہے ہیں۔کشمیریوںکواپنی آزادی اورخودداری پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ قبول نہیںہے ۔وہ اپنے آفس میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں اپنی صدارت میں ہونیوالی ایک پروقارتقریب سے خطاب کررہے تھے ۔جان محمد رمضان نے مزید کہا کہ کشمیری بچے پچھلے چھ ماہ سے تعلیمی اورتفریحی سرگرمیوں سے محروم ہیں۔نہتے کشمیریوں کوموت کے گھاٹ اتاراجارہا ہے مگر کسی آزادملک کے مبصر کووہاں جانے کی اجازت نہیں۔کشمیریوں سمیت بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی مودی مائنڈسیٹ کاشاخسانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عدلیہ کاریموٹ کنٹرول انتہاپسند نریندرمودی کے ہاتھوں میں ہے ،وہاں کسی معتوب اور مظلوم کوانصاف ملنے کی امید نہیں ۔پاکستانیوں نے دنیا بھرمیں پرجوش انداز سے یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہوئے اپناحق اداکردیا ،اب منتخب حکمران اپنافرض منصبی اداکریں۔انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر کوجھنجوڑنے اوربھارت کوپچھاڑنے کیلئے پاکستان کوجارحانہ کشمیرپالیسی کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں