سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ ترین افسران اور دیانتداروں کی فہرست جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سپریم کورٹ میں آج سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق ہونے والی سماعت جس میں ڈائریکٹر جنرل ظفر احسن کو ان کے عہدے سے فوری طور پر معزول کیا گیا تھا اس کے علاوہ چیف جسٹس گلزار احمد نے ایس بی سی اے میں کرپٹ ڈائریکٹرز کو بھی عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ایماندار افسران کو لگانے کی ہدایت کی گئی تھی، اب ایک بحث چھڑ گئی ہے کہ ایس بی سی اے میں ایماندار کون؟ کیونکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول ایسا زرخیز اور کماؤ پوت ادارہ ہے کہ سندھ حکومت نے بھی اپنی جیبیں بھرنے کے لئے اس کی کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی حیثیت ختم کرکے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تبدیل کرکے اسے براہ راست سندھ حکومت کے تسلط میں لے لیا تھا اور اس پر مصداق یہ کہ منظور قادر کاکا جیسے متعصب شخص نے کے ڈی اے کے ماتحت ادارے ٹاؤن پلاننگ کو بھی اس وقت کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی اور آج نیب کے معروف ملزم کی ملی بھگت سے اسے بھی ایس بی سی اے میں ضم کرکے اربوں روپے نوٹوں کی بوریاں بھر بھر کر باہر بھیجیں اور پھر ای سی ایل نام ہونے کے باوجود بڑے آرام سے باہر ہی رفو چکر ہو گیا- ایچ آر این ڈبلیو کے ایک سروے کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جہاں رشوت کروڑوں روپے کے حساب سے روزانہ وصول کرکے کراچی کے انفرااسٹرکچر کا جنازہ پڑھا جاتا ہے بدعنوان ترین ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز میں صفدر مگسی، منیربھنبھرو، رقیب احمد، عادل عمر، ندیم انور، جمیل میمن، شہزاد کھوکھر، عمیر مقبول، علی مہدی، فرحان قیصر، زبیر مرتضی، کریم، سید اویس، ظہیرکالا، ارشد ریاض، آصف شیخ، سرفراز حسین، محمد علی کھوکھر، اشفاق کھوکھر، احتشام، کاشف سومر، فہیم عرف کمانڈو، غفران عرف توتلا، راشد ناریجو، سمیع شیخ، سمیع جملانی، مشتاق سومرو، وقار میمن، وقار خاور میمن، عاصم حسین، امتیاز شیخ، ریحان الائچی، عمران زیدی، ریحان غوری، علی خان، شفیع مگسی، لال مگسی، منصور عالم، کشن چند، مصطفی جمیل، جمال محمد عرف ڈاجنگ، محمد علی کھوکھر، عامر کمال جعفری، سرفراز جمالی، انس، سجاد، ڈیمولیشن کا سجاد چارلی، آصف رضوی، احسن ادریس، جمیلہ جبین، اعجاز عرف لمبا، اورنگی کا ریاض عرف ملا، ڈیزائن سیکشن کا مشتاق وغیرہ شامل ہیں جبکہ ایماندار شہرت رکھنے والے نام انگلیوں پر گنیں گے تو بھی انگلیوں‌ کے برابر دس نہیں‌ بنیں گے یعنی آشکار داور، صامت علی خان، ندیم رشید، عرفان حیدر، ادریس عبدالغفار، اسماعیل، اعجاز الحق، عارف زاہدی کے نام شامل ہیں- اب دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کتنے کرپٹ ڈائریکٹر تبدیل کئے جائیں گے اور ان کی جگہ یہ مٹھی بھر افراد کیسے کرپٹ ترین ادارہ کا نظام سنبھال سکتے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں