کوہ سلیمان میں چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے 14 مقامات کی نشاندہی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چھوٹے ڈیم بنانے کیلئے فزیبلٹی اور انجینئرنگ سٹڈی پر کام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ماہرین نے کوہ سلیمان میں چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے 14 مقامات کی نشاندہی کا کام مکمل کر لیا۔ پہلے مرحلے میں 5 مقامات ہاتھی ماڑ، جلیبی موڑ، فاضلہ چوکی اور فورٹ منرو میں 2 مقامات پر سمال ڈیمز کی تعمیر کیلئے ضروری امور طے کئے جائیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ ان ڈیمز کی تعمیر سے نہ صرف بارشوں کے دوران طغیانی سے ہونے والے نقصان پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ علاقے کے لوگوں کو پینے کا پانی بھی میسر آئے گا۔ اسمال ڈیمز کی تعمیر سے فصلوں کیلئے بھی پانی دستیاب ہوگا۔ ہر سال موسم برسات میں بارشوں کا پانی ندی نالوں میں جا کر ضائع ہوتا ہے۔ عثمان بزدارنے مزید کہا کہ اس پانی کو محفوظ کرکے استعمال میں لانا بہت ضروری ہے۔
محکمہ آبپاشی اور ماہرین مل کر سمال ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں