عبداللہ حمید گل تعزیت کے لئے سابق گورنر پنجاب ملک رجوانہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو ) تحریک جوانان پاکستان وکشمیرکے چیئرمین ودفاعی سفیر پاکستان عبداللہ حمید گل گزشتہ روز اسلام آباد سے بائی روڈ ملتان پہنچے۔ ملتان آمد کے فوری بعد وہ سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ اور ملک آصف رجوانہ کی والدہ کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دُعا کی۔ اس موقع پر عبدالقادر رجوانہ، فیض رسول رجوانہ، اعجاز رجوانہ اور تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے مرکزی ممبر سہیل فراز بھی موجود تھے۔ فاتحہ خوانی کے بعد عبداللہ حمید گل کینٹ قبرستان گئے جہاں انہوں نے اپنی ہمشیرہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کے لئے دُعا کی۔  ملتان۔تحریک جوانان پاکستان وکشمیرکے چیئرمین ودفاعی سفیر پاکستان عبداللہ حمید گل،ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ اور ملک آصف رجوانہ کی والدہ کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کے موقع پر فاتحہ خوانی کر ر ہے ہیں،مرکزی ممبر سہیل فراز،عبدالقادر رجوانہ، فیض رسول رجوانہ، اعجاز رجوانہ موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں