بدنام بلڈر عبدالرزاق خاموش کے پروجیکٹ مون گارڈن کو 7 دن میں خالی کرنے کا نوٹس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بدنام زمانہ بلڈر عبدالرزاق خاموش کے الہ دین پارک کے پاس واقع پروجیکٹ مون گارڈن پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا پروانہ پہنچ گیا- ریلوے زمین پر تعمیر کیے گئے مون گارڈن خالی کرنے کیلئے مالک، مکین اور کرائے داروں کو نوٹس جاری کردیا گیا- نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ مون گارڈن کی عمارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے منظور شدہ پلان کے برخلاف تعمیر کی گئی، عمارت بلڈنگ کنٹرول سے این او سی حاصل کئے بغیر آباد کردی گئی، نوٹس میں مکینوں کو عمارت خالی کرنے کیلئے 7 روز کی مہلت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اعلی عدلیہ نے عمارت سربمہر کرنے کے احکامات دئیے ہیں- 7 روز میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں بلڈنگ کنٹرول بغیر کسی پیشگی نوٹس کے کاروائی کے مجاز ہے- واضح رہے کچھ سال قبل بھی ریلوے کی زمین پر بنے اس پروجیکٹ کو گرانے کے لئے ہائی کورٹ نے احکامات دئیے تھے جسے بلڈںگ مکینوں‌ کے زبردست احتجاج کے باعث‌ روک دیا گیا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں