صدر پاکستان عارف علوی مالم جبہ سوات پہنچ گئے

سوات (ایچ آراین ڈبلیو) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا مالم جبہ سوات پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ان کااستقبال کیا،صدر مملکت کے دورے کے موقع صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان،صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجدعلی،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی ملاقات کی،ملاقات کے دوران ملاکنڈ ڈویژن میں معیشت کو مستحکم کرنے سمیت ترقیاتی اور سیاحت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ ملاقات میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر غور آئے ملاقات کے بعد چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ مالم جبہ سوات خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ مالم جبہ سوات عالمی سیاحت کا مرکز بن چکا ہے،بین الاقوامی اسکی کھلاڑیوں کی امد اور اسکی مقابلے سوات سمیت پورے پاکستان میں سیاحت کو دوام بخشے گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں سیاحت کی فروغ کے لئے خاطر خواہ اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں کوئی بھی بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آنے کے لئے تیار نہیں تھے جب سے وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالا ہے تو ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے پر دنیا بھر سے کھلاڑی اور سیاح پاکستان آرہے ہیں انہوں نے مالم جبہ سوات میں پاک فضائیہ کے جانب سے جاری بین الاقوامی اسکی چمپیئن شپس کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالم جبہ میں 9ممالک کے36کھلاڑیوں آمد ہمارے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ وہ جنت نظیر پرامن وادی مالم جبہ سوات میں انٹرنیشنل الپائن اسکی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مالم جبہ میں جاری انٹرنیشنل الپائن اسکی مقابلوں کامقصد پاکستان میں سیاحت اور خصوصاً ونٹر سپورٹس کو فروغ دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں