کے ڈی اے نے سرکاری دفاتر کے قبضے سے رفاہی پلاٹ چھڑا لیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈائریکٹر سید سیف الرحمٰن کی ہدایت پر ڈائریکٹر پارکس مبین صدیقی نے گلستان جوہرST-10 بلاک 14پر واقع نرسری کیلئے مختص پلاٹ رقبہ 2060اسکوائر گزکے ایک حصہ پر قائم دفاتر کو واگزار کروالیا جس میں NADRA, SUB-REGISTRAR، جمشید ٹاؤن اور دیگر اداروں کے دفاتر قائم تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے ڈائریکٹر پارکس کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ واگزار کروائے گئے دفاتر کو مسمار کرکے مذکورہ نرسری کو وسعت دی جائے تاکہ ایک جانب ادارے کی اراضی کی حفاظت ممکن ہوسکے جبکہ دوسری جانب رنگ برنگے پھولوں کے باعث علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں