شہر قائد میں ڈاکوؤں کا راج قائم ہے اور ڈسٹرکٹ سینٹرل ان کے لیے جنت، ریاض حیدر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ شہر قائد میں ڈاکوؤں کا راج قائم ہے اور ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکوؤں کے لیے جنت بن گیا ہے شہر میں موبائل فون کی لوٹ مار، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، کار اور بائیک لفٹنگ کی وارداتیں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں سال کے پہلے ماہ میں سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں چوری اور چھینے کی یومیہ 90 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں اور ان وارداتوں خلاف اب تک کوئی کاروائی سامنے نہیں آئی، کچھ روز قبل ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے سرسید میں گھر میں ڈکیتی کی واردات سامنے آئی تھی تاحال اب تک جرائم میں ملوث افراد کو پولیس پکڑنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے شہر کی پولیس محض بے بس اور تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ ہورہا ہے اور پولیس صرف عہدوں پر تقرریاں اور کندھے پر تمغے لگانے میں مصروف ہے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈکیتی کی وارداتوں میں سب سے زیادہ افاضہ ہوریا ہے شہر میں تالا توڑ گروپ سرگرم ہیں گھروں میں ڈکیتی اور تالا توڑ گروپ سے شہریوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے جرائم کی وارداتوں میں کمی کے لیے پولیس قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ڈی جی رینجرز سندھ سخت حکمت عملی تشکیل دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں