کراچی میں کوڑا کچرا اٹھانے کے لئے ترکی کی کمپنی کا اظہار دلچسپی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ سے ترکی سے آئے وفد کی ملاقات، ممبر قومی اسمبلی سیدایاز شیرازی، سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ آصف اکرام، ڈی جی پی پی پی یونٹ خالد شیخ بھی ملاقات میں موجود تھے- ترکی کے وفدکی سالڈویسٹ مینیجمنٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا- ترکی کے وفد نے سیدناصرحسین شاہ کو تفصیلی بریفنگ دی- کچرے کی گھر گھر کلیکشن اور گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن تک منتقلی کے کام میں دلچسپی رکھتے ہیں- وفد کی جانب سے اپنے کام کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا اور شہر کی شاہراہوں، گلیوں، مارکیٹ، رہائشی علاقوں اور پارکوں کی صفائی میں دلچسپی کا اظہارکیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں